چینی صدر کی سنکیانگ ویغور خود اختیار علاقے کے قیام کی 70 ویں سالگرہ کے موقع پر تقریبات میں شرکت کے لیے وفد کے ہمراہ ارومچی آمدبیجنگ ()سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری، عوامی جمہوریہ چین کے صدر مملکت اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ سنکیانگ ویغور خود اختیار علاقے کے قیام کی 70 ویں سالگرہ کے موقع پر منعقد ہونے والی تقریبات میں شرکت کے لیے 23 ستمبر کی سہ پہر کو مرکزی وفد کی قیادت کرتے ہوئے خصوصی طیارے کے ذریعے ارومچی پہنچے ۔ سی پی سی اور ملک کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ شی جن پھنگ نے سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے جنرل سیکرٹری، عوامی جمہوریہ چین کے صدر اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین کی حیثیت سے سنکیانگ ویغور خود اختیار علاقے کے قیام کی تقریبات میں شرکت کے لیے مرکزی وفد کی قیادت کی ہے۔ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن، چینی عوام کی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی کے چیئرمین اور مرکزی وفد کے سربراہ وانگ حو نینگ، سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن اور سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل آفس کے ڈائریکٹر چائی چھی اور دیگر سینئر ارکان بھی مرکزی وفد کے ہمراہ ارومچی پہنچے ہیں۔ 23 تاریخ کی سہ پہر، شی جن پھنگ نے سنکیانگ کی تمام قومیتوں سے تعلق رکھنے والے مختلف شعبوں کے نمائندوں سے ملاقات کی۔کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کی جانب سے، انہوں نے سنکیانگ کی تمام قومیتوں کے لوگوں کو تہہ دل سے مبارکباد پیش کی اور دلی خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ان پر زور دیا کہ وہ اپنے دل و دماغ کو متحد کریں اور چینی طرز کی جدید کاری کے عمل میں ایک خوبصورت سنکیانگ کی تعمیر کے لیے جدوجہد جاری رکھیں۔

DATE . Sep/23/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top