بیجنگ ()
“شی جن پھنگ کی قانون کی حکمرانی پر منتخب تحریریں” کی جلد اول چین بھر میں شائع ہو گئی۔اتوار کے روز چینی میڈیا کے مطابق قانون کی حکمرانی کے بارے میں شی جن پھنگ کی سوچ نئے دور میں چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم پر شی جن پھنگ کی سوچ کا ایک اہم جزو ہے، جو ہمہ گیر طور پر قانون کی حکمرانی کو آگے بڑھانے اور نئے دور میں قانون کی حکمرانی کے راستے پر گامزن ایک جدید سوشلسٹ ملک کی تعمیر کے لیے بنیادی عملی ہدایات فراہم کرتی ہے۔
اس کتاب میں شی جن پھنگ کے دسمبر 2012 سے فروری 2025 تک قانون کی حکمرانی کی تعمیر کی مناسبت سے 69 مضامین شامل ہیں۔
DATE . Nov/16/2025



