چینی صدر کی چینی کسانوں کے ہاروسٹ فیسٹیول کے موقع پر مبارکباد

چین کی جدید کاری زراعت اور دیہات کی جدید کاری سے الگ نہیں ہو سکتی، شی

بیجنگ ()
آٹھویں “چینی کسانوں کے ہاروسٹ فیسٹیول ” کے موقع پر، سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے جنرل سیکرٹری، چینی صدر اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے سی پی سی سینٹرل کمیٹی کی جانب سے ملک بھر کے کسانوں اور دیہی کارکنوں کو مبارکباد دی اور مخلصانہ سلام پیش کیا۔پیر کے روز
شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ اس سال ہم نے خشک سالی اور سیلاب سمیت دیگر قدرتی آفات کے اثرات پر قابو پا کر موسم گرما کے اناج کی پیداوار کو مستحکم رکھا اور ایک بار پھر ملک بھر میں اناج کی اچھی فصل کی توقع کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ چین کی جدید کاری زراعت اور دیہات کی جدید کاری سے الگ نہیں ہو سکتی۔ ہمیں زراعت اور دیہی علاقوں کی ترقی کو ترجیح دیتے ہوئے دیہی امور کو مضبوط بنانے اور کسانوں کو فائدہ پہنچانے کی پالیسیوں کو بہتر بنانا ہوگا اور زرعی سائنس و ٹیکنالوجی اور جدید آلات کے استعمال کو مضبوط بناتے ہوئے زراعت کی مجموعی پیداواری صلاحیت کو بہتر بنانے اورمتعدد اقدامات کے ذریعے کسانوں کے روزگار اور ان کی آمدنی کو بہتر بنانے پر توجہ مرکوز کرنا ہوگی، تاکہ جامع دیہی احیاء کو صحیح معنوں میں آگے بڑھایا جائے۔

DATE . Sep/22/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top