چینی صدر کی کیتھرین کونولی کو آئرلینڈ کی صدر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد

دونوں ممالک نے دوستانہ شراکت داری کے ذریعے مشترکہ ترقی کی ہے، شی جن پھنگ

بیجنگ () چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے کیتھرین کونولی کو آئرلینڈ کی صدر کا حلف اٹھانے پر ایک تہنیتی پیغام بھیجا۔ منگل کے روز
شی جن پھنگ نے کہا کہ چین اور آئرلینڈ کے درمیان 46 سالہ سفارتی تعلقات میں دونوں ممالک نے باہمی سیکھ، باہمی تعاون اور دوستانہ شراکت داری کے ذریعے مشترکہ ترقی کی اور قابل ذکر کامیابیاں حاصل کی ہیں۔انہوں نے کہا کہ حالیہ برسوں میں دونوں ممالک کے درمیان مختلف سطحوں پر رابطے مسلسل جاری ہیں اور عملی تعاون کے ثمرات سامنے آئے ہیں۔چینی صدر کا کہنا تھا کہ وہ چین-آئرلینڈ تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت دیتے ہیں اور صدر کونولی کے ساتھ مل کر سیاسی اعتماد کو مضبوط کرنے ، روایتی دوستی کو فروغ دینے، کثیرالجہتی اور آزاد تجارت کی مشترکہ حمایت کرنے اور چین-آئرلینڈ باہمی فائدے پر مبنی سٹریٹجک شراکت داری کو مزید آگے بڑھانے کے لیے کام کرنے پر تیار ہیں ، تاکہ دونوں ممالک کے عوام کو زیادہ سے زیادہ فوائد پہنچائے جا سکیں۔

DATE . Nov/11/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top