بیجنگ ()
سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے پارٹی ہسٹری اینڈ لٹریچر ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے تدوین کردہ کتاب “شی جن پھنگ کے سول افیئرز پر گفتگو کے منتخب اقتباسات” حال ہی میں سنٹرل لٹریچر پبلشنگ ہاؤس نے شائع کی ہے۔کتاب کو 6 عنوانات میں تقسیم کیا گیا ہے اور اس میں کل 224 پیراگرافس شامل ہیں، جن میں نومبر 2012 سے جولائی 2025 تک چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ کی رپورٹس، تقاریر، ہدایات اور تبصرے جیسی 160 سے زائد اہم دستاویزات کے اقتباسات شامل کیے گئے ہیں۔ ان میں سے کچھ اقتباسات پہلی بار عوامی طور پر شائع کیے گئے ہیں۔ شی جن پھنگ کی جانب سے سول امور پر اہم گفتگو کا یہ سلسلہ سماجی امداد، سماجی بہبود، سماجی امور اور سماجی نظم و نسق کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے بہت اہمیت کا حامل ہے۔
DATE . Sep/21/2025