چینی وزارت ثقافت و سیاحت کا چینی سیاحوں کو جاپان کا سفر نہ کر نے کا مشورہ

جاپان میں مقیم چینی شہریوں پر متعدد حملے ہوئے ہیں، چینی وزارت خا رجہ

بیجنگ () چینی وزارت خارجہ نے ایک ٹریول ایڈوائس جاری کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اس سال کے آغاز سے، جاپان میں سماجی صورت حال غیر تسلی بخش ہے ، چینی شہریوں کے خلاف مجرمانہ مقدمات کثرت سے سامنے آئے ہیں اور جاپان میں مقیم چینی شہریوں پر متعدد حملے بھی ہوئے ہیں اور ان میں سے کئی مقدمات اب تک حل نہیں ہو ئے ۔ جاپان میں چینی شہریوں کی سکیورٹی کی صورتحال مسلسل خراب ہے۔اس کے علاو ہ حال ہی میں، جاپانی رہنما کے تائیوان کے حوالے سے اشتعال انگیز بیانات سے چین جاپان عوامی تبادلے کا ماحول شدید متاثر ہوا ہے اور جاپان میں مقیم چینی شہریوں کی سیکیورٹی کو سنگین خطرات لاحق ہو ئے ہیں۔
مذکورہ صورتحال کی بنا پر چین کی وزارت ثقافت و سیاحت نے چینی سیاحوں سے کہا ہے کہ وہ ان دنوں میں جاپان کے سفر سے گریز کریں۔ جو چینی سیاح پہلے ہی جاپان میں موجود ہیں، وہ سلامتی کی صورت حال پر گہری نظر رکھیں، اپنےتحفظ کے خیال کو بڑ ھائیں اور حفاظت کو مضبوط کریں اور کسی ہنگامی صورت حال کے پیش آںے پر فوری طور پر پولیس سے رابطہ کریں اور جاپان میں چینی سفارت خانے یا قونصل خانے سے مدد طلب کریں۔

DATE . Nov/17/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top