چینی وفد کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے زیر اہتمام خواتین سے متعلق بیجنگ عالمی کانفرنس کی 30ویں سالگرہ پر منعقدہ اعلی سطحی اجلاس میں شرکت

اقوام متحدہ () اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے نیویارک میں خواتین سے متعلق بیجنگ عالمی کانفرنس کی 30ویں سالگرہ منانے کے لئے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد کیا۔چین کی ریاستی کونسل کے تحت خواتین اور بچوں کی ورک کمیٹی کی ڈپٹی ڈائریکٹر ہوانگ شیاؤ وے نے چینی وفد کی قیادت کرتے ہوئے اجلاس میں شرکت کی۔ 170 سے زائد ممالک،علاقوں اور بین الاقوامی تنظیموں کے اعلیٰ سطحی نمائندوں نے اجلاس میں تقریریں کیں۔ہوانگ شیاؤ وے نے نشاندہی کی کہ عالمی گورننس سسٹم اب ایک اہم موڑ پر ہے۔چینی صدر شی جن پھنگ نےگلوبل گورننس انیشی ایٹو پیش کیا، جس میں خود مختاری کی برابری، کثیرالجہتی اور عوام کے ترجیحی مقام کی وکالت کی گئی اور عالمی گورننس کی خامیوں کو دور کرنے کے لیے عالمی برادری کی رہنمائی کی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چین نے خواتین کے حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لیے 100 سے زائد قوانین و ضوابط پر مبنی ایک قانونی نظام قائم کیا ہے جس سے 690 ملین خواتین کی صحت، تعلیم، روزگار، سیاست میں شرکت اور سماجی تحفظ کے معیار میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ انہوں نے لڑکیوں اور خواتین کی تعلیم کے ایوارڈ کے قیام کے لیے اقوام متحدہ کے ساتھ چین کے تعاون، چینی صدر شی جن پھنگ کی اہلیہ پروفیسر پھنگ لی یوان کی بطور خصوصی ایلچی تقرری اور دنیا بھر میں خواتین کی ترقی کے لیے چین کے اختراعی منصوبے اور عملی اقدامات کا تعارف کرایا۔ ہوانگ شیاؤ وے نے بیجنگ میں آئندہ منعقد ہونے والی عالمی خواتین سمٹ میں تمام ممالک کے ساتھ مل کر خواتین کی ترقی کے اہم معاملات پر تبادلہ خیال کی امید بھی ظاہر کی۔

DATE . Sep/23/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top