چین افغانستان کی آزادی، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا احترام کرتا ہے، چینی وزارت خا رجہ

بیجنگ ()

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حال ہی میں کہا ہے کہ ان کی حکومت افغانستان میں بگرام ایئربیس کو واپس لینا چاہتی ہے۔ ان کے اس بیان پر چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیئن نے جمعہ کے روز رسمی پریس کانفرنس میں کہا کہ چین افغانستان کی آزادی، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا احترام کرتا ہے، اور سمجھتا ہے کہ افغانستان کے مستقبل کا فیصلہ افغان عوام کے ہاتھ میں ہونا چاہئے۔ انہوں نے زور دیا کہ خطے میں تناؤ کو بڑھانے اور محاذ آرائی پیدا کرنے کا رویہ عوام میں پذیرائی نہیں پاتا۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ تمام فریقین خطے میں امن و استحکام کے لئے حقیقی اور تعمیری کردار ادا کریں گے۔

DATE . Sep/19/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top