چین اور امریکہ کو باہمی کامیابیوں کے ذریعے مشترکہ خوشحالی حاصل کرنی چاہیے، لی چھیانگ
بیجنگ () چین کے وزیراعظم لی چھیانگ نے نیویارک میں امریکی فرینڈشپ گروپس کے ساتھ بات چیت کی۔ یو ایس چائنا بزنس کونسل، نیشنل کمیٹی برائے یو ایس چائنا ریلیشنز، یو ایس چیمبر آف کامرس اور کونسل آن فارن ریلیشنز کے نمائندوں کے ساتھ ساتھ ماہرین تعلیم اور کاروباری رہنماؤں نے بھی اس میٹنگ میں شرکت کی۔جمعہ کے روز
لی چھیانگ نے کہا کہ چین امریکا تعلقات دنیا میں سب سے اہم دوطرفہ تعلقات ہیں۔ دونوں ممالک شراکت دار اور دوست بن سکتے ہیں ۔ چین اور امریکہ کو باہمی کامیابیوں کے ذریعے مشترکہ خوشحالی حاصل کرنی چاہیے۔ اقتصادی اور تجارتی تعلقات دوطرفہ تعلقات کا ایک اہم جزو ہیں۔فریقین کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعاون کو مضبوط بنانا باہمی طور پر فائدہ مند ہے اور اس سے دنیا کو بھی فائدہ ہوگا۔ چین کے پاس مستحکم اور صحت مند اقتصادی ترقی کو برقرار رکھنے اور امریکی کمپنیوں سمیت دنیا بھر میں کاروبار کے لیے مزید مواقع پیدا کرنے کا اعتماد اور صلاحیت موجود ہے۔ لی چھیانگ نے اس بات پر زور دیا کہ چین-امریکہ تعلقات کی بنیاد عوام میں ہے. انہوں نے امید ظاہر کی کہ امریکہ میں زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگ ترقی کو فروغ دینے اور دونوں ممالک کے درمیان دوستی کو بڑھانے میں زیادہ سے زیادہ تعاون کریں گے۔ امریکی شرکاء نے کہا کہ امریکی کاروباری برادری چین میں سرمایہ کاری کو بڑھانا جاری رکھے گی اور دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو فروغ دینے اور مفاہمت کو بڑھانے کے لیے پل کا کردار ادا کرے گی۔
DATE Sep/26/2025