چین اور امریکہ کی دونوں ممالک کے مابین بحری اور فضائی سلامتی کی صورت حال پر گفتگوبیجنگ ()چین اور امریکہ کی افواج نے ہوائی میں 2025 سالانہ چین۔امریکہ بحری فوجی سلامتی مشاورتی میکانزم کی دوسری ورکنگ گروپ میٹنگ اور سالانہ اجلاس منعقد کیا۔ہفتہ کے روز چینی میڈیا کے مطابق فریقین نے دونوں سربراہان مملکت کے اہم اتفاق رائے کی رہنمائی میں، مساوات اور احترام کی بنیاد پر، مخلصانہ اور تعمیری تبادلہ خیال کیا، خاص طور پر موجودہ چین۔امریکہ بحری اور فضائی سلامتی کی صورت حال پر بات چیت کی اور 2026 کی ورکنگ گروپ میٹنگ کے ایجنڈے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ فریقین نے اتفاق کیا کہ چین-امریکہ بحری فوجی سلامتی مشاورتی میکانزم غلط فہمیوں اور غلط تشریح سے بچنے اور خطرات و بحران کو کنٹرول کرنے میں مددگار ہے۔ اسی دوران، چین نے کسی بھی ایسے عمل کی سختی سے مخالفت کی جو بحری اور فضائی آزادی کے نام پر چین کی خودمختاری اور سلامتی کو نقصان پہنچاتا ہے ، اور واضح کیا کہ چین قانون و ضوابط کے مطابق ملکی علاقائی خودمختاری اور بحری حقوق کا تحفظ جاری رکھے گا اور علاقائی امن، استحکام اور خوشحالی کو برقرار رکھے گا۔

Date . Nov /22/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top