چین اور جرمنی کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کو فروغ دینا دونوں ممالک کےعوام کے بنیادی مفادات کے مطابق ہے، چینی وزیر اعظم جو ہا نسبر گ () چینی وزیراعظم لی چھیانگ نے جوہانسبرگ میں جرمن چانسلر فریڈرش میرس سے ملاقات کی ۔پیر کے روز لی چھیانگ نے کہا کہ چین اور جرمنی کے درمیان مستحکم، پائیدار اور اعلیٰ معیار کی جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو فروغ دینا دونوں ممالک کےعوام کے بنیادی مفادات کے مطابق ہے۔ دونوں ممالک کی حکومتوں کو مل کر ایک دوسرے کے تحفظات کو مناسب طریقے سے حل کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔ امید ہے کہ جرمنی چین کے حوالے سے معقول اور عملی پالیسی اپناتے ہوئے مداخلت کے دباؤ سے گریز کرے گا۔ اس سال چین اور یورپی یونین کے درمیان سفارتی تعلقات کی پچاسویں سالگرہ ہے۔ امید ہے کہ جرمنی یورپی یونین کو چین کے ساتھ شراکت دار کے طور پر تعلقات استوار کرنے، باہمی بات چیت اور تعاون کو مضبوط بنانے اور چین۔یورپ ترقی اور خوشحالی میں مشترکہ طور پر فروغ دینے کی ترغیب دے گا۔میرس نے کہا کہ جرمنی چین کے ساتھ تعلقات کی ترقی کو اہمیت دیتا ہے، اور یقین رکھتا ہے کہ چین کا “پندرہواں پانچ سالہ منصوبہ” جرمنی اور یورپی یونین کے لیے مواقع فراہم کرے گا۔ وہ دونوں ممالک کے درمیان سیاسی اور اقتصادی تعلقات کو گہرا کرنے، بات چیت اور تبادلے کو مضبوط بنانے اور تعاون کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے خواہاں ہیں۔ جرمنی ، چین۔یورپ بات چیت کو فروغ دینے کے لیے تعمیری کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔