چین اٹلی کے ساتھ ترقیاتی حکمت عملیوں کی ہم آہنگی کو مضبوط بنانے کے لیے تیار ہے، چینی وزیر اعظم جو ہا نسبر گ () چینی وزیر اعظم لی چھیانگ نے جوہانسبرگ میں اطالوی وزیر اعظم جیار جیا میلونی کے ساتھ ملاقات کی۔اتوار کے روز لی چھیانگ نے کہا کہ اس سال چین اٹلی سفارتی تعلقات کے قیام کی 55ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔ چین اٹلی کے ساتھ ترقیاتی حکمت عملیوں کی ہم آہنگی کو مضبوط بنانے اور مزید مستحکم اور نتیجہ خیز جامع تزویراتی شراکت داری قائم کرنے کے لیے تیار ہے۔ چین مزید اطالوی کمپنیوں کے چینی مارکیٹ میں داخلے کا خیرمقدم کرتا ہے اور امید کرتا ہے کہ اٹلی اپنے ہاں سرمایہ کاری کے لئے چینی کمپنیوں کو منصفانہ، شفاف، غیر امتیازی، اور یقینی کاروباری ماحول فراہم کرے گا۔ میلونی نے کہا کہ اٹلی اور چین کے تعلقات مثبت سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں۔ اٹلی دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 55ویں سالگرہ کے موقع سے فائدہ اٹھا کر جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط بنانے کے ایکشن پلان پر عمل درآمد کو تیز کرنے کے لیے چین کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے۔ اٹلی مزید چینی کمپنیوں کا اٹلی میں کاروبار اور سرمایہ کاری کے لیے خیرمقدم کرتا ہے اور کثیرالجہتی پلیٹ فارمز پر چین کے ساتھ رابطے اور ہم آہنگی کو فروغ دینے کا خواہاں ہے، تاکہ مل کر کثیرالجہتی کا تحفظ کیا جا سکے۔