بیجنگ ()
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے یومیہ پریس کانفرنس میں چین کی ریاستی کونسل کے انفارمیشن آفس کے حالیہ وائٹ پیپر “نئے دور میں خواتین کی جامع ترقی کو فروغ دینے میں چین کی مشق اور کامیابیاں” کے حوالے سے کہا کہ عالمی سطح پر، 2030 کے پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول کے لیے پانچ سال باقی ہیں، اور عالمی خواتین کی ترقی کے حوالے سے اب بھی سخت چیلنجوں اور بے پناہ مواقع دونوں کا سامنا ہے۔ خواتین سے متعلق بیجنگ عالمی کانفرنس کی 30ویں سالگرہ کے موقع پر، چین جلد ہی بیجنگ میں خواتین کی عالمی سربراہی کانفرنس کا ایک بار پھر انعقاد کرے گا۔ چین کی جانب سے وائٹ پیپر کے اجراء کا مقصد چینی دانشمندی کا حصہ ڈالنا اور عالمی خواتین کی ترقی کے لیے اپنے تجربات کا اشتراک کرنا ہے۔ چین خواتین کی جامع ترقی کے نئے عمل کو تیز کرنے اور عالمی خواتین کی ترقی کا ایک نیا باب لکھنے کے لیے تمام ممالک کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہے۔
DATE . Sep/22/2025