چین روس تعلقات کو برقرار رکھنا فریقین کا اسٹریٹجک انتخاب ہے، چینی صدر

فریقین کو مستحکم انداز میں تعاون کے نئے شعبے تلاش کرنے ہوں گے، شی کی روسی وزیر اعظم سے گفتگو

بیجنگ () چینی صدر شی جن پھنگ سے بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں روس کے وزیر اعظم میخائل میشوسٹن نے ملاقات کی۔منگل کے روز چینی میڈ یا کے مطابق
شی جن پھنگ نے کہا کہ چین روس تعلقات کو برقرار رکھنا، مضبوط کرنا اور فروغ دینا فریقین کا اسٹریٹجک انتخاب ہے۔ دونوں فریقوں کو قریبی روابط برقرار رکھتے ہوئے میرے اور صدر پیوٹن کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے کو نافذ کرنا ہوگا۔ شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ فریقین کو مستحکم انداز میں باہمی سرمایہ کاری بڑھاتےہوئے روایتی شعبوں میں تعاون کو آگے بڑھانے کے ساتھ ساتھ تعاون کے نئے شعبے تلاش کرنے ہوں گے اور افرادی و ثقافتی تبادلوں کو مضبوط بنانا ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ چین روس کے ساتھ مل کر چین کے 15ویں پنج سالہ منصوبے کو روس کی اقتصادی اور سماجی ترقی کی حکمت عملی سے بہتر طور پر ہم آہنگ کرنے کے لیے تیار ہے تاکہ دونوں ممالک کے عوام کو مسلسل فائدہ پہنچایا جا سکے۔ میشوسٹین نے کہا کہ روس چین کے ساتھ ملکر دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے کو عملی جامہ پہنانے، تجارت، سائنس و ٹیکنالوجی، توانائی، زراعت اور ڈیجیٹل معیشت سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کو بڑھانے، افرادی وثقافتی تبادلوں کو مضبوط بنانے، کثیر الجہتی تعاون کو فروغ دینے اور دوطرفہ تعاون کے مزید ثمرات حاصل کرنے کا خواہاں ہے۔

DATE . Nov/4/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top