چین میں صنعت کی کل آمدنی 1.49 ٹریلین یوآن تک پہنچ گئی
بیجنگ () چین کی ریاستی کونسل کےدفتر اطلاعات کے زیر اہتمام پریس کانفرنس میں چین کے” 14ویں پانچ سالہ منصوبہ ” کی مدت کے دوران ملک میں ریڈیو، ٹیلی ویژن اور آن لائن آڈیو ویژول صنعت میں حاصل کردہ کامیابیوں کا تعارف کرایا گیا۔
” 14ویں پانچ سالہ منصوبہ ” کی مدت کے دوران، چین ریڈیو، ٹیلی ویژن، اور آن لائن آڈیو ویژول صنعت میں صارفین، موضوعات اور صنعتی پیمانے کےلحاظ سے ایک بڑا ملک بن گیا ہے۔چین میں کیبل ٹی وی، آئی پی ٹی وی، انٹرنیٹ ٹی وی، اور لائیو سیٹلائٹ ٹی وی سمیت بگ اسکرین ٹی وی صارفین کی کل تعداد 1 ارب سے تجاوز کر چکی ہے اور آن لائن صارفین کی تعداد 1.09 ارب تک پہنچ گئی ہے۔ 1,500 سے زائد ٹی وی سیریز (ویب سیریز)، 3,500 سے زائد کارٹون پروگرامز، 350,000 گھنٹے سے زائد دستاویزی فلمیں، اور تقریباً 1.5 لاکھ شارٹ ڈرامے تیار کیے گئے ہیں۔ صنعتی پیمانے کے لحاظ سےدیکھا جائے تو 2024 میں قومی ریڈیو، ٹیلی ویژن اور سمعی و بصری خدمات کی صنعت کی کل آمدنی 1.49 ٹریلین یوآن تک جا پہنچی، جو “13ویں پانچ سالہ منصوبے” کے اختتام سے 61.96 فیصد زیادہ ہے۔” 14ویں پانچ سالہ منصوبے” کی مدت کے دوران، ریڈیو، ٹیلی ویژن اور آڈیو ویژول پروگراموں اور خدمات کی برآمدات میں 40 فیصد سے زیادہ کا اضافہ ہوا ہے ,جس کی کل سالانہ بین الاقوامی آمدنی 63 بلین امریکی ڈالر سے تجاوز کر گئی ہے۔
DATE . Sep/25/2025