بیجنگ () چین کے وزیر اعظم لی چھیانگ نے زیمبیا کے صدارتی محل میں زیمبیا کے صدرہائیکانڈے ہچلیما سے ملاقات کی۔ جمعہ کے روز چینی میڈیا کے مطابق
لی چھیانگ نے سب سے پہلے صدر شی جن پھنگ کی جانب سے ہائیکانڈے ہچلیما کو دوستانہ سلام اور نیک تمناؤں کا پیغام پہنچایا۔ لی چھیانگ نے کہا کہ چین زیمبیا کے ساتھ جامع اسٹریٹجک شراکت داری کے مفہوم کو مسلسل بڑھانے اور قریب تر چین-زیمبیا ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کے لیے مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے۔
لی چھیانگ نے کہا کہ چین زیمبیا کے لئے صفر محصولات کی پالیسی کو بروئےکار لاتے ہوئے زیمبیا کے ساتھ دوطرفہ تجارتی حجم کو بڑھانے، معدنیات، نئی توانائی والی گاڑیوں، مصنوعی ذہانت جیسی صنعتوں میں تعاون کی صلاحیت کو دریافت کرنے، اور صحت عامہ، زراعت، انسانی وسائل کی ترقی جیسے عوامی فلاح و بہبود کے شعبوں میں تعاون کو مضبوط کرنے پر تیار ہے ۔انہوں نے کہا کہ تنزانیہ-زیمبیا ریلوے کا فعال ہونا چین سمیت تینوں ممالک کے عوام کی مشترکہ خواہش ہے، اور تینوں فریقوں کو اس منصوبے کو بیلٹ اینڈ روڈ کا مثالی منصوبہ بنانے کی کوشش کرنی چاہیئے۔
اسی روز وزیر اعظم لی چھیانگ نے لوساکا میں زیمبیا کے صدر ہچلیما اور تنزانیہ کے نائب صدر ایمانویل اینکبی کے ساتھ مشترکہ طور پر تنزانیہ-زیمبیا ریلوے کی فعالی کے منصوبے کے آغاز کی تقریب میں شرکت کی۔
DATE . Nov/21/2025



