چین مرکزی مفادات کے حامل معاملات میں شمالی کوریا کی جانب سے مضبوط حمایت کو سراہتا ہے، چینی وزیر خا رجہ

بیجنگ ()چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے بیجنگ میں شمالی کوریا کی وزیر خارجہ سوی سان ہی سے ملاقات کی۔پیر کے روز وانگ ای نے کہا کہ اس ماہ کے آغاز میں چین کے صدر شی جن پھنگ نے کم جونگ اُن کے ساتھ تاریخی ملاقات کی اور اہم اتفاق رائے قائم کیا، جس نے چین-شمالی کوریا تعلقات کی ترقی کے لیے رہنمائی فراہم کی۔ چین مرکزی مفادات اور اہم تشویش کے حامل معاملات میں شمالی کوریا کی جانب سے مضبوط حمایت کو سراہتا ہے اور شمالی کوریا کے ساتھ بین الاقوامی اور علاقائی معاملات میں ہم آہنگی بڑھانے، ہر قسم کی بالادستی کی مخالفت کرنے اور دونوں فریقوں کے مشترکہ مفادات اور بین الاقوامی انصاف کے تحفظ کے لیے تعاون کرنے کا خواہاں ہے۔
سوی سان ہی نے کہا کہ دونوں پارٹیوں اور ممالک کے اعلیٰ رہنماؤں کی تاریخی ملاقات نے سوشلسٹ مرکزی تعلقات کی گہری ترقی کے لیے حکمت عملی اور مضبوط تحریک فراہم کی ہے۔ چین- شمالی کوریا تعلقات کو مسلسل فروغ دینا شمالی کوریا کا مضبوط موقف ہے۔ شمالی کوریا چین کے ساتھ مل کر اعلیٰ رہنماؤں کے اتفاق رائے پر عمل درآمد کرنے اور دونوں ممالک کے تعلقات کو نئی اور بلند سطح تک پہنچانے کا خواہاں ہے۔ جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ کا انسانیت کے ہم نصیب معاشرے کا تصور اور گلوبل انیشی ایٹوز، خاص طور پر حالیہ گلوبل گورننس انیشی ایٹو چین کی جانب سے کثیر الجہتی کے عمل میں اہم خدمات ہیں۔ شمالی کوریا چین کے ساتھ باہمی تعاون کو جاری رکھنے، یکطرفہ پسندی اور بالادستی کے اثرسے بچنے اور ایک زیادہ منصفانہ عالمی نظام کے قیام کے لیے تیار ہے۔ فریقین نے مشترکہ دلچسپی کے دیگر امور پر بھی گہرائی سے تبادلہ خیال کیا۔

DATE . Sep/29/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top