چین میں انڈر 18 ہاکی ایشیاء کپ ،پاکستان کو دوسرے میچ میں بھی فتح حاصل

News Image

انڈر 18 ہاکی ایشیاء کپ میں پاکستان نے اپنے دوسرے میچ میں سری لنکا کونو صفر سے شکست دے دی۔

چین کے شہر دازھو میں کھیلے گئے میچ میں وقفے تک پاکستان کو چھ صفر کی برتری حاصل تھی۔ عصام حیدر نے ہیٹ ٹرک کی۔عاطف علی اور عدیل نے دو، دو مرتبہ گیند کو جال تک پہنچایا۔

عبداللہ اعوان اورزبیر لطیف نے ایک ایک گول کیا۔پہلے میچ میں پاکستان نے ہانگ کانگ چائنہ کو آٹھ صفر سے ہرایا تھا۔پاکستان تیسرا میچ کل بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گا۔

DATE . July/8/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top