چین میں بنیادی تعلیم دنیا کے اعلیٰ آمدنی والے ممالک کی اوسط سطح تک پہنچ گئی

بیجنگ () چین کی ریاستی کونسل کے دفتراطلاعات کی نیوز کانفرنس میں، وزیر تعلیم حوائی جن پھنگ نے بتایا کہ “چودھویں پانچ سالہ منصوبے” میں مقرر کردہ تعلیمی شعبے کے اہداف کو مکمل اور اعلیٰ معیار کے ساتھ پورا کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بنیادی تعلیم دنیا کے اعلیٰ آمدنی والے ممالک کی اوسط سطح پر پہنچ چکی ہے۔
حوائی جن پھنگ نے بتایا کہ چین میں پری سکول تعلیم کی مجموعی داخلہ شرح جو 2012 میں 64.5 فیصد تھی اب 92 فیصد تک پہنچ چکی ہے ۔رواں سال ایک سال کے مفت پری سکول پروگرام سے ایک کروڑ بیس لاکھ سے زیادہ بچوں کو فائدہ ہوا ہے ، جب کہ ملک بھر میں دو ہزار آٹھ سو پچھیانوے کاؤنٹیز میں بنیادی تعلیم کے حصول میں بنیادی توازن حاصل ہو چکا ہے۔ وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ اعلیٰ تعلیم کی مجموعی شرح داخلہ 2012 کی 30 فیصد سے بڑھ کر اب 60.8 فیصد تک پہنچ چکی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ “چودھویں پانچ سالہ منصوبے” کے دوران اعلیٰ تعلیم کے ذریعے معاشرے کو 55 ملین ہنر مند افراد فراہم کیے گئے ، جس سے اقتصادی اور سماجی ترقی میں نئی کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں ۔

DATE . Sep/23/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top