چین میں “جرمن کمپنیوں کا شہر” کی وجہ شہرت

بیجنگ ()
چین میں “جرمن کمپنیوں کا شہر” کہلائے جانے والے صوبہ جیانگسو میں واقع تھائی چھانگ میں 560 سے زیادہ جرمن کمپنیاں قائم ہیں، جن میں سے 60 سے زائد “پوشیدہ چیمپئن” ہیں۔ ہو سکتا ہے یہ ادارے حجم میں بڑے یا زیادہ شہرت یافتہ نہ ہوں، لیکن اپنے مخصوص شعبوں میں یہ عالمی سطح پر نمایاں مقام رکھتے ہیں۔ ان “پوشیدہ چیمپئنز” کے لیے چین کی سب سے بڑی کشش کیا ہے؟ حال ہی میں تھائی چھانگ میں منعقدہ ایک چین۔جرمنی اقتصادی و تجارتی تعاون سرگرمی میں کچھ جرمن کمپنیوں کے حکام کا کہنا تھا کہ مضبوط اختراعی صلاحیتیں، سازگار سرمایہ کاری کا ماحول، اور حکومت کا فوری ردعمل ، جیسے عوامل اس کی کشش ہیں۔

DATE . Sep/27/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top