بیجنگ () چین کی ریاستی کونسل کےدفتر اطلاعات کے زیر اہتمام پریس کانفرنس میں چین کے ” 14ویں پانچ سالہ منصوبہ ” کی مدت کے دوران روزگار اور سماجی تحفظ کی اعلیٰ معیار کی ترقی میں حاصل کردہ کامیابیوں کا تعارف کرایا گیا۔
اطلاع کے مطابق،” 14ویں پانچ سالہ منصوبہ” کی مدت کے دوران، چین میں روزگار کی صورتحال مجموعی طور پر مستحکم رہی، روزگار کا ڈھانچہ بہتر ہورہا ہے اور روزگار کے معیار میں مسلسل بہتری دیکھنے میں آئی ہے۔رواں سال اگست کے آخر تک، نئی شہری ملازمتوں کی کل تعداد 59.21 ملین تک پہنچ گئی، جو کہ 55 ملین کے مقررہ ہدف سے زیادہ ہے۔ سماجی تحفظ کا نظام بہتر بنایا گیا ہے۔ اب تک ملک بھر میں بنیادی پنشن انشورنس میں حصہ لینے والے افراد کی تعداد 1.072 ارب تک پہنچ گئی ہے، جو “13ویں پانچ سالہ منصوبہ” کے اختتام کے مقابلے میں 73 ملین سے زیادہ کا اضافہ ہے، اور پنشن انشورنس کی شرح 91 فیصد سے بڑھ کر 95فیصد سے زیادہ ہو گئی ہے۔
DATE . Sep/26/2025