چین میں پاکستانی سٹوڈنٹس کے لیے ہزاروں سکالرشپس کا اعلان

چائنہ اسکالرشپ کونسل (سی ایس سی) نے پاکستانی طلباء اور تمام بین الاقوامی اسکالرز کے لیے اسکالرشپ پروگرام کا اعلان کیا ہے۔ چائنہ اسکالرشپ کونسل، جو کہ چین کی وزارت تعلیم کی جانب سے کام کرتی ہے، چینی حکومت کے اسکالرشپ پروگرام کے اندراج اور انتظامیہ کے انتظام میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ چینی حکومت کی طرف سے اعلان کردہ اس اقدام نے پاکستان کے ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کو تعلیمی سال 2024-2025 کے لیے ان وظائف کا انتظام کرنے کے لیے نامزد کیا ہے۔

یہ ایک مکمل فنڈڈ اسکالرشپ ہے جو 280 سے زائد چینی یونیورسٹیوں میں انڈرگریجویٹ، ماسٹرز اور پی ایچ ڈی کی تعلیم کے لیے دستیاب ہے۔ اس اسکالرشپ کے ذریعے طلباء و طالبات کو رہائش، بنیادی صحت انشورنس، تعلیمی اخراجات اور 3500 Yuan تک ماہانہ الاؤنس فراہم کیا جاٸے گا۔ اس اسکالرشپ کا مقصد تعلیم، ثقافت، تجارت، تعلیم اور سیاست میں تبادلے، دوسرے ممالک اور چین کے درمیان تعاون کو فروغ دینا ہے۔

چینی گورنمنٹ اسکالرشپ پروگرام 2024-2025 کے لیے اہل ہونے کے لیے، امیدواروں کے پاس 01 جنوری، 2022 کے بعد حاصل کردہ ہائیر ایجوکیشن اپٹیٹیوڈ ٹیسٹ (HAT) یا ہائر ایجوکیشن انڈرگریجویٹ اسٹڈیز ایڈمیشن ٹیسٹ (USAT) اسکور کا ہونا ضروری ہے. اس اسکالرشپ پروگرام کے تحت خواہشمند طلباء و طالبات کو سائنس، انجینئرنگ، زراعت، طب، معاشیات، قانونی علوم، تعلیم، تاریخ، ادب، فلسفہ، فنون لطیفہ اور لاتعداد شعبوں میں تعلیم حاصل کرنے کا موقع فراہم کیا جا رہا ہے۔ اس اسکالرشپ کے متعلق مزید معلومات جاننے کے لیے اس تحریر کو آخر تک لازمی پڑھیں۔

چینی گورنمنٹ اسکالرشپ (CGS) پروگرام 2024-2025 کے متعلق مختصر تفصیلات:
میزبان ملک:
چین

میزبان یونیورسٹی:
250+ چینی یونیورسٹیاں

اسکالرشپ کوریج:
مکمل طور پر فنڈڈ

پیش کردہ پروگرام:
انڈرگریجویٹ، ماسٹرز اور پی ایچ ڈی پروگرامز

اسکالرشپ کی مدت:
پروگرام کی تکمیل تک

درخواست کی آخری تاریخ:
28 دسمبر، 2023

چینی گورنمنٹ اسکالرشپ 2024 کی اہلیت کا معیار:
چینی اسکالرشپ پروگرام کا حصہ بننے کے لیے امیدواروں کو درج ذیل اہلیت کے معیارات پر پورا اترنا ہو گا:

١۔ پاکستانی/ آزاد جموں و کشمیر کے شہری درخواست دے سکتے ہیں۔ دوہری شہریت رکھنے والے درخواست دینے کے اہل نہیں ہیں۔

٢۔ درخواست گزار کی جسمانی اور ذہنی صحت اچھی ہونی چاہیے۔

٣۔ انڈرگریجویٹ/بیچلرز پروگرام کے لیے درخواست گزار کے پاس انٹرمیڈیٹ/اے لیول/ ایف اے-ایف ایس سی کی تعلیم ہونی چاہیے۔ درخواست کے وقت انکی عمر 25 سال سے کم ہونی چاٸیے۔

٤۔ ماسٹرز پروگرام کے لیے درخواست گزار کے پاس بیچلرز کی ڈگری ہونی چاہیے۔ درخواست کے وقت انکی عمر 35 سال سے کم ہونی چاہیے۔

٥۔ پی ایچ ڈی/ڈاکٹریٹ پروگرام کے لیے درخواست گزار کے پاس ماسٹرز/ایم ایس/ایم فل ڈگری ہونی چاہیے۔ درخواست کے وقت انکی عمر 40 سال سے کم ہونی چاہیے۔

٦۔ جن درخواست گزار نے ‏USAT یا HAT ٹیسٹ میں 100 میں سے کم از کم 50 سکور حاصل کیا ہے وہ درخواست دے سکتے ہیں۔ جنہوں نے 01 جنوری 2023 کو یا اس کے بعد USAT یا HAT ٹیسٹ دیا ہے وہ HEC پورٹل پر اپنے ٹیسٹ کا نتیجہ اپ لوڈ کریں گے۔

٧۔ درخواست گزار کو منتخب چینی یونیورسٹیوں کی زبان کی مہارت اور دیگر معیارات کو بھی پورا کرنا ہو گا۔

٨۔ درخواست کی آخری تاریخ (28 دسمبر، 2023) تک نامکمل ڈگریوں کے حامل امیدوار درخواست نہیں دے سکتے۔

٩۔ کسی دوسرے اسکالرشپ پروگرام میں پہلے سے داخلہ لینے والے امیدوار درخواست نہیں دے سکتے۔

چینی گورنمنٹ اسکالرشپ 2024-2025 کے پیش کردہ پروگرامز کی مدت:
چینی حکومت کا اسکالرشپ پروگرام بین الاقوامی طلباء، اساتذہ اور اسکالرز کو ڈگری کی تعلیم (انڈرگریجویٹ، ماسٹرز اور پی ایچ ڈی ) کرنے کے لیے سپانسر کرتا ہے جس میں کچھ ڈگری پروگراموں میں ایک سال کے لیے چینی زبان کی تیاری بھی شامل ہے۔ پروگرام کی مدت کے متعلق تفصیلات جاننے کے لیے نیچے دی گٸی تصویر ملاحظہ فرماٸیں:

DATE . Apr/28/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top