چین میں ہاف میراتھن ،پہلی بار انسانوں کے ساتھ روبوٹس کی شرکت

بیجنگ میں ہونے والی ہاف میراتھن میں 12ہزار افراد کے ساتھ مختلف اقسام اور سائز کے 21انسان نما روبوٹس نے بھی حصہ لیا۔تربیت یافتہ روبوٹس نے ٹرینرز کی موجودگی میں الگ ٹریک پر دوڑ لگائی۔کچھ روبوٹس نے ریس مکمل کی جبکہ دوسرے آغاز ہی سے مشکلات کا شکار رہے، ایک روبوٹ تو شروع میں ہی گر گیا، تاہم ریبوٹ ہونے کے بعد دوبارہ سے ریس میں شریک ہوا۔ایک روبوٹ بے قابو ہو کر ریلنگ سے ٹکرا یا جس سے اس کا انسانی آپریٹر بھی گر پڑا۔ روبوٹس نے دوڑ کے دوران انسانوں کی طرح تازہ دم ہونے کے لیے وقفہ لیا اوراختتامی لائن تک پہنچنے میں دگنا وقت لیا۔ ۔ انسانی ریس کے فاتح نے اختتامی لائن 1 گھنٹےاور 2 منٹ میں جبکہ بیجنگ انوویشن سینٹر آف ہیومن روبوٹکس کے تیار کردہ روبوٹ ’ٹیانگونگ ۔الٹرا‘ نے2 گھنٹے 40 منٹ میں عبورکی۔

Date . Apr/20/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top