بیجنگ () چائنا انٹرنیشنل فیئر فار ٹریڈ ان سروسز 2025 میں 85 ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں نے شرکت کی، انٹرنیشنل ٹاپ 500 اور صنعتوں کی معروف کمپنیوں سمیت تقریباً 500 کاروباری اداروں نے نمائش میں حصہ لیا اور 900 سے زائد نتائج حاصل کیے۔ اعداد و شمار کے مطابق، 2024 میں چین کی خدمات کی تجارت کے مجموعی حجم نے پہلی بار ایک ٹریلین ڈالر سے تجاوز کیا ، جو عالمی سطح پر دوسرے نمبر پر ہے۔ اس میں، ڈیجیٹل، ذہین ، اور سبز ترقی کی خصوصیات والی علم پر مبنی خدمات کی تجارت کا حجم 2020 کے مقابلے میں 38 فیصد بڑھا ہے۔
بیرونی سرمایہ کاروں کی نظر میں، چین میں وسیع مارکیٹ، مستحکم اقتصادی ترقی، شفافیت، اور اختراعی صلاحیتیں موجود ہیں ۔ان سرمایہ کاروں کا ماننا ہے کہ چین ایک قابل اعتبار تجارتی شراکت دار ہے اور مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹلائزیشن کی ترقی میں غیر ملکی کمپنیوں کو بھی بے شمار مواقع مل رہے ہیں ۔
چائنا انٹرنیشنل فیئر فار ٹریڈ ان سروسز اور چائنا انٹرنیشنل انوسمنٹ اینڈ ٹریڈ فیئر سمیت سلسلہ وار نمائشوں کے ذریعے، دنیا نے نہ صرف چینی معیشت میں مزید “نئی” چیزیں دیکھیں بلکہ چین کی عالمی ترقی کے ساتھ شراکت داری، اور کھلی عالمی معیشت کی تعمیر کے عزم کو بھی محسوس کیا ۔ جے پی مورگن ایسٹ مینجمنٹ کے انٹرنیشنل چیئرمین پال بیٹ مین نے کہا کہ ” چین میں ہر جگہ مواقع ہیں اور چین میں سرمایہ کاری مستقبل میں سرمایہ کاری کرنا ہے۔”
DATE . Sep/16/2025