چین میں ⁠⁠⁠⁠⁠⁠⁠2025 بیجنگ ثقافتی فورم کا آغاز

بیجنگ () 2025 بیجنگ ثقافتی فورم “ثقافت اور ٹیکنالوجی کی مربوط ترقی” کے موضوع کے ساتھ بیجنگ میں شروع ہوا۔ سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن اور پبلسٹی ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ لی شو لے نے تقریب میں شرکت کی اور کلیدی تقریر کی۔ فورم میں 58 ممالک اور علاقوں کے 800 سے زائد مہمانوں نے شرکت کی۔ چینی اور غیر ملکی مہمانوں کا ماننا ہے کہ اس وقت سائنسی اور تکنیکی انقلاب اور صنعتی تبدیلی کا ایک نیا دور ثقافت اور ٹیکنالوجی کے گہرے انضمام کو فروغ دے رہا ہے۔ چینی صدر شی جن پھنگ نے ثقافت اور ٹیکنالوجی کے انضمام کے لیے موثر طریقہ کار تلاش کرنے اور ثقافتی تعمیر میں ڈیجیٹل سپورٹ اور انفارمیشن ٹرانسفارمیشن پر زور دینے کی جو تجویز پیش کی، وہ ثقافت اور ٹیکنالوجی کی مربوط ترقی اور ثقافتی وسائل کی برتریوں کو ثقافتی ترقی کی برتریوں میں تبدیل کرنے کے لیے بہت اہمیت کی حامل ہے۔

DATE . Sep/23/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top