تقریب کا موضوع “کھلاپن، ثقافت، اور ہمارا مشترکہ گھر” رکھا گیا ہے
بیجنگ () چائنا میڈیا گروپ اور چین کے گوانگشی جوانگ قومیت کے خود اختیار علاقے کی عوامی حکومت کے باہمی اشتراک سے 2025 آسیان پارٹنرز میڈیا کوآپریشن ویک کا شہر نان ننگ میں آغاز ہوا۔ اس تقریب کا موضوع “کھلاپن، ثقافت، اور ہمارا مشترکہ گھر” رکھا گیا۔ جس میں چین اور آسیان ممالک کے 200 سے زائد سرکاری اہلکاروں، چین میں متعدد ممالک کے سفیروں، میڈیا کے نمائندوں، اور ماہرین نے شرکت کی۔منگل کے روز
اپنے خطاب میں، چائنا میڈیا گروپ کے ڈپٹی ایڈیٹر انچیف اور سی جی ٹی این کے ایڈیٹر انچیف فان یون نے کہا کہ 20ویں سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے چوتھے کل رکنی اجلاس میں “15ویں پانچ سالہ منصوبہ” کی تجاویز کا جائزہ لیا گیا اور اس کی منظوری دی گئی، جس سے ’بیلٹ اینڈ روڈ‘ کی اعلیٰ معیار کی مشترکہ تعمیر جیسے بڑے کاموں کے لیے نئی حکمت عملی طے کی گئی۔ موجودہ آسیان پارٹنرز میڈیا کوآپریشن ویک چائنا میڈیا گروپ کی جانب سے میڈیا کی طاقت کے ذریعے چین اور آسیان کے درمیان جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے کے لیے ایک فعال اقدام ہے۔ چائنا میڈیا گروپ اپنی بین الاقوامی مواصلاتی برتریوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اپنے 85 زبانوں کے یونٹس ،سی جی ٹی این کے ڈیجیٹل میڈیا پلیٹ فارمز،اور 192 بیرون ملک سٹیشنز سے چین اور آسیان کے درمیان مشترکہ مفادات کے تعاون کی کہانی دنیا کے سامنے پیش کرے گا ۔
لاؤ پیپلز ریوولیوشنری پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے سیکرٹری اور پبلسٹی ڈیپارٹمنٹ کے وزیر کھمفن فیویاونگ نے ویڈیو لنک خطاب کیا۔ کمبوڈیا کی وزارت اطلاعات کے سیکرٹری آف سٹیٹ کیم گوناوادھ اور میانمار کی وزارت اطلاعات کے نائب وزیر یی ٹنٹ اس تقریب میں موجود تھے۔ اس موقع پر چین آسیان مشترکہ رپورٹنگ مہم کا باضابطہ آغاز کیا گیا۔
DATE . Nov/4/2025



