آبی منصوبوں کی تعمیر میں سرمایہ کاری پہلی بار ایک ٹریلین یوآن تک پہنچ گئی
بیجنگ () چین کی ریاستی کونسل کےدفتر اطلاعات کے زیر اہتمام پریس کانفرنس میں چین کے” 14ویں پانچ سالہ منصوبہ ” کی مدت کے دوران ملک میں آبی منصوبوں کی تعمیر میں حاصل کردہ کامیابیوں کا تعارف کرایا گیا۔
اطلاعات کے مطابق 2022 میں چین میں آبی منصوبوں کی تعمیر میں سرمایہ کاری پہلی بار ایک ٹریلین یوآن تک پہنچ گئی، اور مسلسل تین سالوں سےنئے تاریخی ریکارڈ قائم کئے گئے۔ 2024 میں آبی منصوبوں کی تعمیر میں سرمایہ کاری کا حجم 1.3529 ٹریلین یوآن تک جا پہنچا اور اندازے کے مطابق “14ویں پانچ سالہ منصوبہ” کی مدت کے اختتام تک یہ سرمایہ کاری 5.4 ٹریلین یوآن سے تجاوز کر جائے گی، جو کہ “13ویں پانچ سالہ منصوبہ” کی مدت کے مقابلے میں 1.6 گنا زیادہ ہے۔” 14 ویں پانچ سالہ منصوبہ” کے آغاز سےچین میں 172 بڑے آبی منصوبوں کی تعمیر شروع کی گئی ہے اور آبی بنیادی ڈھانچے کی ترتیب، ساخت، فنکشنز اور نظام کے انضمام کو تیزی سے بہتر بنایا گیا ہے۔ 2024 کے آخر تک، چین میں 95,000 آبی ذخائر، 200 بڑے اور درمیانے درجے کے آبی منصوبے ، 6,924 بڑے اور درمیانے درجے کے آبپاشی کے علاقے اور 318,000 کلومیٹر کے فلڈ لیویز تعمیر ہو چکے ہیں اور یوں چین نے دنیا میں سب سے زیادہ آبادی کا احاطہ کرنے والا آبی انفراسٹرکچر سسٹم قائم کیا ہے۔
DATE. Sep/29/2025