چین کا ایران کے پرامن جوہری استعمال کے حق کی حمایت کا اعلان

News Image

بیجنگ: چین نے ایران کے پُرامن جوہری استعمال کے حق کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

چین کے نائب وزیر خارجہ لیو بن نے بیجنگ میں ایرانی ہم منصب سے ملاقات کے دوران کہا کہ ایران کے خلاف طاقت کے استعمال کی دھمکیوں کی سخت مخالفت کرتے ہیں اور پابندیوں کے نفاذ سے ایران پر دباؤ ڈالنے کی بھی مخالفت کرتے ہیں۔

چینی نائب وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ چین ایران کے جوہری مسئلے کے مناسب اور پُرامن حل کو فروغ دینے کے لیے کوششیں جاری رکھے گا۔

DATE . Feb/6/2026

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top