چین کو ہاٹ میں ہونے والے حملے کی مذمت کرتا ہے، وزارت خا رجہ
بیجنگ () چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے یومیہ پریس کانفرنس میں پاکستان کے شہر کوہاٹ میں پولیس کیمپ پر دہشت گردانہ حملے اور اس میں ہونے والے بھاری جانی نقصان پر ایک سوال کے جواب میں کہا کہ چین اس حملے کی شدید مذمت کرتا ہے اور جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے دلی تعزیت اور زخمیوں سے ہمدردی اور افسوس کا اظہار کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی بنی نوع انسان کی مشترکہ دشمن ہے۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ تمام ممالک کے مشترکہ مفادات کے عین مطابق ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ چین ہمیشہ کی طرح دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی بھرپور حمایت جاری رکھے گا، اور تمام ممالک سے اپیل کرتا ہے کہ وہ دہشت گردی کے خطرات کا مشترکہ طور پر مقابلہ کریں اور عالمی سلامتی اور استحکام کے تحفظ کے لیے مل کر کام کریں۔
DATE . 21/Sep/2026

