چین کا لاطینی امریکی ممالک کو 9 ارب 20 کروڑ ڈالر کے قرضے فراہم کرنے کا اعلان

News Image

بیجنگ: چین نے لاطینی امریکہ اور کیریبین ممالک کے ساتھ اپنے اقتصادی تعلقات کو مزید مستحکم کرتے ہوئے انہیں 9.2 ار ب ڈالر (تقریباً 66 بلین یوآن) کے قرضے فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ اعلان چین کے صدر شی جن پنگ نے “چین – لاطینی امریکی اور کیریبین ریاستوں کی کمیونٹی” کے چوتھے وزارتی اجلاس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

صدر شی جن پنگ نے اپنے خطاب میں کہا کہ چین لاطینی امریکی ممالک کی ترقی میں بھرپور ساتھ دے گا اور اسی سلسلے میں یہ نئی کریڈٹ لائن فراہم کی جا رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین لاطینی امریکی ممالک سے اعلیٰ معیار کی مزید مصنوعات درآمد کرنے کا خواہشمند ہے، جس سے خطے کے ممالک کی اقتصادی ترقی کو مزید تقویت ملے گی۔

چینی صدر نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ ان کا ملک ریاستوں کی ترقی میں مدد کے لیے مزید سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کرے گا اور ان ممالک کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے لیے تیار ہے، جس میں انفراسٹرکچر، ٹیکنالوجی اور تجارت شامل ہیں-

DATE . May/13/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top