چین کی انسانی حقوق کو سیاسی رنگ دینے، آلہ کار اور ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کی مخالفت

بیجنگ ()
اقوام متحدہ میں چین کے مستقل نمائندے فو چھونگ نے یکم اکتوبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی تیسری کمیٹی میں عام بحث کے دوران خطاب کرتے ہوئے انسانی حقوق کو سیاسی رنگ دینے، آلہ کار اور ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کی مخالفت کا اظہار کیا۔
فو چھونگ نے کہا کہ موجودہ بین الاقوامی صورتحال دوسری عالمی جنگ کے بعد سے انتہائی پیچیدہ اور گہری تبدیلیوں سے گزر رہی ہے، جبکہ بین الاقوامی انسانی حقوق کے شعبے کو بے مثال خطرات اور آزمائشوں کا سامنا ہے۔ بالخصوص انسانی حقوق کے دو شعبوں کے درمیان عدم توازن مزید بڑھ رہا ہے، انسانی حقوق کو سیاسی رنگ دینے کا رجحان زیادہ نمایاں ہو رہا ہے اور دوہرے معیار کا چلن عام ہو گیا ہے، جس کے نتیجے میں انسانی حقوق کے شعبے میں حکمرانی کا خلا مسلسل وسیع ہو رہا ہے اور موجودہ چیلنجز کا مؤثر جواب دینا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ تمام ممالک کو انسانی حقوق کی ترقی کے لیے اپنی راہ کا آزادانہ انتخاب کرنے کا حق حاصل ہے اور بین الاقوامی انسانی حقوق کے معاملات میں مساوی بنیادوں پر شراکت، فیصلہ سازی اور فوائد اٹھانے کا حق بھی حاصل ہے۔ انسان ، انسانی حقوق کی بنیاد ہے۔ تمام ممالک کے عوام کے لیے بہتر زندگی کو یقینی بنانا بین الاقوامی انسانی حقوق کے شعبے کا نقطۂ آغاز اور حتمی مقصد ہے۔ مستحکم بین الاقوامی نظام کے بغیر انسانی حقوق کا مؤثر تحفظ ممکن نہیں۔ تمام فریقوں کو کثیرالجہتی نظام سے متعلق اپنے عزم کو عملی جامہ پہنانا چاہیے اور عالمی انسانی حقوق کی طرز حکمرانی کا زیادہ منصفانہ اور معقول نظام تشکیل دینا چاہیے۔
فو چھونگ نے کہا کہ چین عوام کی خوشحال زندگی کو سب سے بنیادی انسانی حق قرار دیتا ہے اور ہمہ گیر عوامی طرز جمہوریت کو مسلسل فروغ اور بہتر بنا رہا ہے تاکہ چینی طرز جدیدیت کی تعمیر سے حاصل ہونے والے ثمرات زیادہ وسیع اور منصفانہ انداز میں تمام عوام تک پہنچ سکیں۔ چین پوری انسانیت کی مشترکہ اقدار کی حمایت کرتا ہے، چارگلوبل انیشی ایٹوز پر عمل پیرا ہے اور بین الاقوامی انسانی حقوق کے تعاون کو گہرا کرتے ہوئے ایک بہتر دنیا کی مشترکہ تعمیر کے لیے مضبوط قوت فراہم کر رہا ہے۔
چین آئندہ بھی کثیرالجہتی نظام کا پرچم بلند رکھتے ہوئے اتحاد و تعاون کے جذبے کو فروغ دیتے ہوئے دنیا کے لیے مثبت کردار ادا کرتا رہےگا ۔

DATE . 2/Oct/2026

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top