چین کی ایران پر اسرائیلی حملوں کی مذمت، فوری طور پر فوجی کارروائیاں روکنے کا مطالبہ

News Image

اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب، فُو کانگ نے اسرائیل کی جانب سے ایران پر جاری فوجی حملوں پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ چین ایران کی خودمختاری، سلامتی اور علاقائی سالمیت کی سنگین خلاف ورزیوں کی مذمت کرتا ہے۔ انہوں نے اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر اپنے خطرناک فوجی اقدامات بند کرے۔

جمعے کو سلامتی کونسل کے اجلاس میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے فُو کانگ نے کہا کہ چین کشیدگی بڑھانے اور تنازعات کو وسعت دینے کے خلاف ہے اور اسرائیلی اقدامات کے ممکنہ نتائج پر گہری تشویش رکھتا ہے۔

چینی نمائندے نے ایران کے جوہری پروگرام پر جاری سفارتی کوششوں پر موجودہ صورتحال کے منفی اثرات پر بھی سنجیدہ خدشات ظاہر کیے۔

DATE . June/14/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top