چین کی بھارت و پاکستان کشیدگی میں کمی کے لیے ثالثی کی پیشکش

News Image

بیجنگ:چین نے بھارت اور پاکستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ثالثی کی پیشکش کی ہے۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لن جیان نے بدھ کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بیجنگ خطے میں امن و استحکام کے لیے بین الاقوامی برادری کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہے۔

لن جیان نے کہا کہ چین بھارت کی آج صبح کی فوجی کارروائی کو افسوسناک سمجھتا ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ چین صورت حال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور خطے میں امن و سلامتی کا خواہاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اور پاکستان نہ صرف ایک دوسرے کے بلکہ چین کے بھی پڑوسی ہیں اور ہمیں امید ہے کہ یہ دونوں ممالک تحمل کا مظاہرہ کریں گے۔

چینی ترجمان نے دہشت گردی کی ہر شکل کی مخالفت کرتے ہوئے دونوں ممالک پر زور دیا کہ وہ علاقائی امن کے وسیع تر مفاد میں اقدامات کریں۔

انہوں نے کہا کہ ہم دونوں فریقین سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ پرامن رہیں، تحمل سے کام لیں اور ایسی کارروائیوں سے گریز کریں جو کشیدگی میں اضافے کا باعث بن سکتی ہوں۔

چینی شہریوں کی حفاظت کے حوالے سے ترجمان نے کہا کہ حکومت صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے اور اپنے شہریوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ متاثرہ علاقوں کا سفر نہ کریں اور کسی بھی ہنگامی صورت حال میں قریبی سفارتی مشن سے رابطہ کریں۔

ثالثی کے کردار سے متعلق سوال پر لن جیان نے کہا کہ چین بات چیت اور پرامن حل کے لیے پرعزم ہے-

DATE . May/8/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top