چین کی جانب سے ایرانی خودمختاری کی حمایت، اسرائیلی حملوں کی مذمت

News Image

بیجنگ: چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی نے اپنے ایرانی ہم منصب سید عباس عراقچی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، جس میں دونوں رہنماؤں نے خطے کی موجودہ صورتحال اور اسرائیل کی حالیہ جارحیت پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے اپنے ہم منصب کو اسرائیلی جارحیت اور ایران کے موقف سے آگاہ کیا اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل کو جارحیت سے روکے۔ انہوں نے ایران کے موقف کی حمایت پر چین کی حکومت اور عوام سے اظہار تشکر کیا اور امید ظاہر کی کہ چین خطے میں امن اور استحکام کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کرتا رہے گا۔

چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے اس موقع پر واضح کیا کہ چین ایران کی خود مختاری، سلامتی اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی کی مذمت کرتا ہے۔ انہوں نے اسرائیلی حملوں میں ایرانی عہدیداروں اور معصوم شہریوں کی ہلاکتوں کی بھی مذمت کی۔ وانگ ژی نے کہا کہ چین اپنی خودمختاری کے تحفظ، دفاع اور عوام کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے ایران کی حمایت کرتا ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ اسرائیل کے اقدامات اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہیں۔ چینی وزیر خارجہ نے یقین دلایا کہ چین موجودہ صورتحال میں مثبت کردار ادا کرنے کے لیے ایران اور دیگر ملکوں کے ساتھ قریبی رابطہ رکھے گا۔

DATE . June/15/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top