
اسلام آباد:سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے چین کی جانب سے مزیدامدادی سامان پاکستان پہنچ گیا ہے۔
این ڈی ایم اے کے مطابق چین کی جانب سے 90 ٹن امدادی سامان بھجوایا گیا ہے ۔امدادی سامان میں 700خیمے، 16000کمبل،1000لائف جیکٹس اور 4000سلیپنگ بیگز شامل ہیں ۔امدادی سامان آج دوپہر اسلام آباد انٹر نیشنل ائیر پورٹ پر پہنچا۔
چین کی جانب سے 28 ستمبر کو بھی دو پروازوں کے ذریعے 300 خیمے اور 9 ہزار کمبل موصول ہوئے تھے ۔امدادی سامان کی متاثرین کو فراہمی یقینی بنانے کے لئے این ڈی ایم اے اور تمام متعلقہ ادارے مشترکہ اقدامات کر رہے ہیں۔
وزیراعظم کی ہدایت کے مطابق این ڈی ایم اے اور دیگر حکومتی ادارے متاثرین کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے متحرک ہیں۔
DATE . Oct/5/2025