چین کی قومی معیشت اگست میں مجموعی طور پر مستحکم رہی

بیجنگ ()
چینی ریاستی کونسل کے دفتر اطلاعات نے ایک پریس کانفرنس کا اہتمام کیا ، جس میں قومی محکمہ شماریات کے ترجمان فو لین ہوئی نے بتایا کہ اگست میں قومی معیشت مجموعی طور پر مستحکم اور بہتر ی کی جانب گامزن رہی ہے۔
پہلا، صنعتی پیداوار میں تیز ترقی جاری ہے ، ساز و سامان کی صنعت اور ہائی ٹیک مینوفیکچرنگ میں بہتری نظر آ رہی ہے ۔ اگست میں، ملک بھر میں نامزد سائز سے بالا اداروں کی صنعتی اضافی قیمت میں سالانہ 5.2 فیصد اضافہ ہوا، جو پچھلے ماہ سے 0.37 فیصد اضافہ ہے ۔
دوسرا، خدمات کے شعبے میں تیز نمو، اور جدید خدمات کی صنعت میں بہتری دیکھی گئی ہے ۔ اگست میں، چین بھر میں خدمات کی پیداوار کا انڈیکس پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 5.6 فیصد بڑھا۔
تیسرا، مارکیٹ کی فروخت میں مستحکم نمو، خدمات کی ریٹیل میں تیز ی سے اضافہ ہوا۔ اگست میں، معاشرتی صارفین کی ریٹیل کی کل مالیت 3.9668 ٹریلین یوان رہی، جو سال بہ سال 3.4 فیصد کا اضافہ ہوا۔
چوتھا، مستقل اثاثوں میں سرمایہ کاری میں اضافہ برقرار رہا ، مینوفیکچرنگ کے شعبے میں سرمایہ کاری میں بھی اضافہ ہو رہا ہے ۔
پانچواں، اشیا ء کی درآمد اور برآمد میں مسلسل اضافہ، اور تجارت کے ڈھانچے میں مزید بہتری آ رہی ہے ۔ اگست میں، اشیا ء کی درآمد اور برآمد کی کل مالیت 3.8744 ٹریلین یوان رہی، جو پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 3.5 فیصد زیادہ ہے۔
چھٹا، روزگار کی صورتحال عمومی طور پر مستحکم رہی اور ساتواں،کنزیومر پرائس انڈیکس میں بہتری کا سلسلہ جاری رہا اور صنعتی پیداوار کی قیمتوں کی شرح میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

DATE . Sep/15/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top