
ڈنگ شوئے شیانگ نے زور دیا کہ پائیدار ترقی کے حصول کے لیے تمام فریقوں کو مل کر سبز ترقی کی راہ پر آگے بڑھنا ہوگا۔ انہوں نے تین تجاویز پیش کیں۔اول، عملی اقدامات کے ذریعے سبز اور کم کاربن ترقی کو فروغ دیا جائے ۔دوم ،سائنسی و تکنیکی جدت طرازی کے ذریعے سبز پیداواری قوت کو فروغ دیا جائے اور سبز ٹیکنالوجی کی جدت طرازی کے نظام کو تیزی سے بہتر بنایا جائے ۔سوم، کھلے پن اور تعاون کے ذریعے عالمی ماحولیاتی اور موسمیاتی حکمرانی کو بہتر بنایا جائے، گرین “بیلٹ اینڈ روڈ” کی مشترکہ تعمیر کو اعلیٰ معیار کے ساتھ آگے بڑھایا جائے، اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ سبز ترقی کے ثمرات سے مختلف ممالک کے عوام مزید بہتر طور پر مستفید ہو سکیں۔
DATE . 30/Sep/2026
