بیجنگ () چین کی وزارت تجارت نے امریکہ کی جانب سے انٹی گریٹڈ سرکٹ کے شعبے میں چین کے خلاف نافذ کئے گئے مربوط اقدامات کے خلاف امتیازی سلوک کی تحقیقات کا آغاز کرنے کا اعلان کیا ہے۔
چین کی وزارت تجارت کے ترجمان نے اس حوالے سے کہا کہ حالیہ برسوں میں امریکہ نے انٹی گریٹڈ سرکٹ کے شعبے میں چین کے خلاف تحقیقات اور برآمدی کنڑول کے اقدامات “301 ” سمیت سلسلہ وار پابندیاں عائد کی ہیں ۔ یہ تحفظ پسند اقدامات چین کے خلاف امتیاز ی سلوک ہیں اور چین میں جدید چپ اور مصنوعی ذہانت کے میدان سمیت اعلیٰ ٹیکنالوجی کی ترقی میں رکاوٹ ڈالتے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ یہ اقدامات نہ صرف چین کے ترقیاتی مفادات بلکہ عالمی سیمی کنڈکٹر انڈسٹر ی کی صنعتی چین اور سپلائی چین کے استحکام کو بھی شدید نقصان پہنچاتے ہیں۔ چین ان کی سخت مخالفت کرتا ہے۔
چائنا سیمی کنڈکٹر انڈسٹری ایسوسی ایشن نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے وزارت تجارت کی جانب سے متعلقہ امریکی مصنوعات اور اقدامات کے خلاف تحقیقات کے آغاز کے فیصلے کی حمایت کی ہے۔ بیان میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ سیمی کنڈکٹر صنعت کی صحت مند ترقی کے لیے ایک منصفانہ ماحول کی ضرورت ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ایسوسی ایشن تحقیقاتی اداروں کے ساتھ فعال تعاون اور منصفانہ تجارت اور صنعت کے جائز حقوق کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔
DATE . Sep/14/2025