بیجنگ ()
76 ویں بین الاقوامی خلائی کانفرنس آسٹریلیا کے سڈنی انٹرنیشنل کنونشن سینٹر میں شروع ہوئی۔ اس پانچ روزہ خلائی میلے میں 8,000 سے زائد خلابازوں، سائنسدانوں، انجینئرز اور خلائی شعبے کے رہنماؤں کے سڈنی میں جمع ہونے کی توقع ہے۔ “کھڑکی کے باہر نیلا سیارہ ،” چین کی پہلی 8Kخلائی دستاویزی فلم، جو چائنا میڈیا گروپ نے تیار کی ہے، نے کانفرنس میں شاندار نمائش کی اور اس کی پروموشنل ویڈیو چائنا ایرو اسپیس ایگزی بیشن کے اسٹال پر مسلسل چلائی جا رہی ہے۔
اس فلم کو شینزو۔ 13 مشن کے تین خلابازوں نے خود فلمایا ہے ۔ یہ فلم خلابازوں کے نقطہ نظر سے ان چھ ماہ کے غیر معمولی سفر کو پیش کرتی ہے جو انہوں نے خلائی اسٹیشن پر گزارے، جس میں کائنات کے وسیع و عریض حیرت انگیز مناظر اور خلائی زندگی کی باریکیاں دکھائی گئی ہیں۔
بین الاقوامی خلائی فیڈریشن کی نامزد صدر گیبریلا اریگو نے چائنا میڈیا گروپ کے نامہ نگار کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں کہا کہ چین خلائی شعبے میں گہری خلائی دریافتوں کی صلاحیت رکھتا ہے۔ چین کا خلائی پروگرام پہلے ہی سے دنیا کے کئی ممالک اور خطوں کے لیے ایک معیار بن چکا ہے۔ انہوں نےبھرپور اعتماد کا اظہار کیا کہ چین خلائی شعبے میں مسلسل کامیابیاں حاصل کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے اور وہ متعلقہ شعبوں میں چین کی ترقی کی مکمل حمایت کریں گی۔
اس بین الاقوامی خلائی کانفرنس میں، چین کی چھانگ عہ6 مشن ٹیم کو بین الاقوامی خلائی فیڈریشن کی جانب سے 2025 کا عالمی خلائی ایوارڈ دیا گیا، جسے خلائی شعبے کے سب سے اعلیٰ اعزازات میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔
DATE . Oct/1/2025