چینی عوام نے طویل مدتی سماجی استحکام کی کامیابیاں حاصل کی ہیں، چینی سفیر
اسلام آ باد () چین کی پہلی 8K خلائی دستاویزی فلم ” شینزو -13 ” کا پرومو پاکستان میں چین کے سفارتخانے میں عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی چھہترویں سالگرہ کی تقریب پر پیش کیا گیا۔ پاکستان کے مختلف شعبوں کی شخصیات، پاکستان میں موجود دیگر ممالک کے سفارتکاراور پاکستان میں موجود سمندرپار چینیوں نے اس تقریب میں شرکت کی۔
پاکستان میں چینی سفیر جیانگ زائی ڈونگ نے تقریب میں شرکت کی اور کہا کہ چینی عوام نے تیز اقتصادی ترقی اور طویل مدتی سماجی استحکام کی کامیابیاں حاصل کی ہیں، اور وہ ملک کی تعمیر اور قوم کی احیاء میں مصروف رہے ہیں۔ چین پاکستان کے ساتھ مل کر چین-پاک ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو تیز کرنے کا خواہاں ہے۔
پاکستان کے سینیٹ کے چیئرمین یوسف رضا گیلانی نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ چین ایک عالمی طاقت بن چکا ہے اور اس نے غربت کے خاتمے کا ایک کرشمہ دنیا کے سامنے پیش کیاہے ۔ یہ کامیابی سی پی سی کی بہترین حکمرانی اور اصلاحات و اختراعات کی وجہ سے حاصل ہوئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ گلوبل گورننس انیشی ایٹو انسانیت کی ترقی کے وژن کو پیش کرتا ہے۔ چیئرمین سینٹ کا کہنا تھا کہ پاکستان چین کے ساتھ مضبوط دوستی اور تعاون کو فروغ دینے کے لیے تیار ہے۔
“شینزو -13 ” چین کی پہلی 8K خلائی دستاویزی فلم ہے جو شینزو -13 کے تینوں خلابازوں نے خود فلمائی ہے ۔فلم میں چینی خلائی اسٹیشن میں ان خلا بازوں کے چھ ماہ کے غیر معمولی قیام کو ان کے اپنے نقطہ نظر سے دکھایا گیا ہے۔
DATE . Sep/24/2025