بیجنگ () چین کی وزارت قدرتی وسائل کے زیر انتظام چین کی 15ویں آرکٹک سائنسی تحقیق میں شریک بحری جہاز “شیوئی لونگ 2” تحقیقی مشن کامیابی کے ساتھ مکمل کر کے شنگھائی واپس پہنچ گیا۔ حالیہ مشن چین کی جانب سے آرکٹک خطے کے لئے سب سے بڑا سائنسی تحقیق کا مشن تھا ،جسے انجام دینے کے لئے “شیوئی لونگ 2” سمیت چین کے چار بحری جہازوں نے حصہ لیا اور اس میں قومی سطح کے اہم آر اینڈ ڈی پروگراموں پر عمل درآمد کیا گیا ۔مشن کے دوران،چین نے پہلی بار آرکٹک کی سمندری حدود میں انسان بردار زیر آب ڈیپ ڈائیونگ ٹاسک کامیابی کے ساتھ مکمل کیا، جو اس بات کی علامت ہے کہ چین کی گہرے پانیوں تک رسائی اور گہرے سمندر میں تحقیقات کی صلاحیت مسلسل بڑھ رہی ہے۔
DATE . Sep/26/2025