
بیجنگ () چین کے شی زانگ خوداختیار علاقے کے شیگاتسے شہر میں واقع، گیارونگ بندرگاہ کے قریب نیپالی جانب ، مٹی کے تودے گرنے کا واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں چین کی گیارونگ کاؤنٹی میں متعدد افراد ہلاک اور کچھ لاپتا ہوگئے۔
واقعے کے بعد سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے جنرل سیکرٹری، چینی صدر اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے اہم ہدایات جاری کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ اس وقت سب سے اہم کام لاپتا افراد کی تلاش، خطرے سے دوچار افراد کی محفوظ مقامات پر منتقلی اور زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نگرانی اور ابتدائی انتباہ کے نظام کو مضبوط بنایا جائے، سائنسی اور مؤثر انداز میں امدادی کارروائیاں کی جائیں اور ثانوی آفات کی روک تھام پر توجہ دی جائے۔ سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن اور چینی وزیر اعظم لی چھیانگ نے بھی اس حوالے سے اہم ہدایات جاری کیں۔
صدر شی جن پھنگ اور وزیر اعظم لی چھیانگ کی ہدایات کے مطابق، سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور نائب وزیر اعظم زانگ گو چھینگ متعلقہ محکموں کے حکام کے ہمراہ آفت زدہ علاقے میں امدادی کارروائیوں اور متعلقہ امور کی رہنمائی کے لیے جائے وقوعہ روانہ ہوگئے۔ اس وقت شی زانگ خود اختیار علاقے میں جائے وقوعہ پر تلاش اور بچاؤ کی کارروائیاں جاری ہیں۔
DATE . 26 / Aug/2026
