بیجنگ ()چین کے صوبہ گوئی چو میں دنیا کا بلند ترین پل” ہوا جیانگ گرینڈ کینیون پل” باضابطہ طور پر ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا۔اس پل کا مرکزی سپین 1420 میٹر ہے جو پہاڑی علاقوں میں دنیا کے کسی بھی پل سے زیادہ ہے ، جبکہ پل کے فرش اور دریا کی سطح کے درمیان 625 میٹر کا فرق بھی اسے دنیا کے بلند ترین پل کا درجہ دیتا ہے ۔
ہوا جیانگ گرینڈ کینیون پل کی کل لمبائی 2890 میٹر ہے اور یہ ہوا جیانگ گرینڈ کینیون کے اوپر سے گزرتا ہے۔ پل کی فعالیت کے بعد،صوبہ گوئی چو کی ژین فینگ کاؤنٹی سے گوان لنگ کاؤنٹی جانے کے لیے درکار وقت جو پہلے 2 گھنٹے کا سفر تھا، اب محض 2 منٹ میں طے ہو جائے گا۔
DATE . Sep/28/2025