چین کے قومی دن کے حوالے سے مختلف ممالک میں تقریبات کا انعقاد

بیجنگ ()

حالیہ دنوں، چین کے بیرون ملک سفارت خانوں، قونصل خانوں اور بین الاقوامی تنظیموں نے عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی 76 ویں سالگرہ کے موقع پر قومی دن کی تقاریب اور دیگر پروگراموں کا انعقاد کیا۔ متعدد ممالک کی شخصیات نے دنیا کے لیے چین کی خدمات کو خوب سراہا اور چینی حکومت اور عوام کو مبارک باد کے پیغامات پیش کیے۔بدھ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق

اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مشن نے عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی 76ویں سالگرہ کے موقع پر ایک استقبالیہ کا اہتمام کیا۔ اقوام متحدہ کے اعلیٰ عہدیداروں اور مختلف ممالک کے نمائندوں نے چینی حکومت اور عوام کو مبادک باد پیش کی اور دنیا میں امن و ترقی کے لیے چین کی خدمات کو سراہا۔

پاکستان میں چینی سفارت خانے میں منعقدہ قومی دن کی تقریب میں پاکستانی مہمانوں نے چین کے ساتھ آہنی دوستی کو فروغ دینے اور عملی تعاون کو گہرا کرنے کی اپنی خواہش کا اظہار کیا۔

پاکستانی سینیٹ کے چیئرمین یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ہم یہاں نہ صرف چین کی غیر معمولی کامیابیوں کا جشن منا رہے ہیں، بلکہ چین اور پاکستان کے درمیان گہرے دوستانہ تعلقات کی گواہی بھی دے رہے ہیں۔ صدر شی جن پھنگ نے گلوبل گورننس انیشی ایٹو پیش کیا ہے، جو ایک زیادہ منصفانہ بین الاقوامی گورننس کی تعمیر کی حوصلہ افزائی کرتا ہے، انسانی ترقی اور بین الاقوامی ہم آہنگی کے لیے ان کی دور اندیشی کو ظاہر کرتا ہے۔ مجھے پختہ یقین ہے کہ ہماری مشترکہ کوششیں دونوں ممالک کے عوام اور وسیع تر خطے کے لیے ترقی اور خوشحالی لائیں گی۔

DATE . Oct/1/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top