چین کے ماحولیاتی معیار میں بہتری ریکارڈ

بیجنگ () چین کی ریاستی کونسل کے دفتر اطلاعات نے “چودھویں پانچ سالہ منصوبے کی اعلیٰ معیار کے ساتھ تکمیل ” کے موضوع پر پریس کانفرنس منعقد کی، جس میں ماحولیاتی تحفظ کی وزارت کے ذمہ دار نے ماحولیاتی تحفظ کی اعلیٰ معیاری ترقی کو فروغ دینے کی صورتحال سے آگاہ کیا ۔ جمعہ کے روز
متعلقہ ذمہ دار نے بتایا کہ ماحولیاتی تحفظ اور بحالی کی نگرانی میں نئی پیش رفت ہوئی ہے۔ چین کے زمینی علاقے میں ماحولیاتی تحفظ کی ریڈ لائن کا رقبہ 30 فیصد سے زیادہ ہے۔ زمینی حیاتیاتی نظام کی 90 فیصد اقسام اور قومی سطح پر اہم جنگلی جانوروں اور پودوں کی 74 فیصد انواع کو مؤثر طریقے سے محفوظ کیا گیا ہے۔
“چودھویں پانچ سالہ منصوبے” کے دوران مسلسل کوششوں کے نتیجے میں چین کے ماحولیاتی معیار میں بہتری آئی ہے۔ سطحی پانی کے معیاری مقامات کا تناسب پہلی بار 90 فیصد سے تجاوز کر کے 90.4 فیصد تک پہنچ گیااور دریائے یانگسی اور دریائے زرد کے مرکزی دھارے کا پانی مسلسل کئی سال سے درجہ دوم کے معیار پر برقرار ہے۔
پریس کانفرنس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ چودھویں پانچ سالہ منصوبے کے دوران، چین نے سبز اور کم کاربن ترقی میں نئے اقدامات اُٹھائے ہیں۔دنیا کی سب سے بڑی کاربن اخراج کی تجارتی منڈی قائم کی گئی اور اسے مستحکم طور پر چلایا گیا، جو ملک کے 60 فیصد سے زیادہ کاربن اخراج کا احاطہ کرتی ہے۔

DATE . Sep/19/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top