چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں خصوصی تقریب، پاکستان چین دوستی مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

News Image

اسلام آباد: چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں پاکستان اور چین کے درمیان اسٹریٹجک دوستی کو مزید گہرا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے اپنے خطاب میں چینی قیادت، حکومت اور عوام کو چینی نئے سال کی دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ گھوڑے کا سال پاکستان اور چین کی دوستی کی مضبوطی، استقامت اور پائیداری کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات ہر گزرتے وقت کے ساتھ مزید مستحکم ہو رہے ہیں۔

علی پرویز ملک نے کہا کہ چین اور پاکستان کے درمیان معدنیات کے شعبے میں متعدد مشترکہ منصوبے جاری ہیں۔ سیندک منصوبے کی کامیابی کے بعد سیادک منصوبہ دوطرفہ معدنی تعاون کا اگلا سنگ میل ثابت ہوگا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ چین نے مشکل معاشی حالات میں پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کی۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان معاشی مشکلات سے نکل کر استحکام کی جانب گامزن ہوا ہے اور اب معیشت میں پائیدار ترقی ہمارا اگلا ہدف ہے، جس میں چینی تعاون اہم کردار ادا کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین کے اقتصادی تعلقات پیٹرولیم اور معدنیات سمیت نئے شعبوں تک پھیل رہے ہیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چینی سفیر نے کہا کہ پاکستان پر چین کا اعتماد غیر متزلزل ہے اور توانائی و معدنیات سمیت مختلف شعبوں میں پاکستان کے ساتھ قریبی تعاون جاری رکھا جائے گا۔ انہوں نے دونوں ممالک کی دیرینہ دوستی کو خطے میں امن اور ترقی کے لیے اہم قرار دیا۔

DATE . Feb/23/2026

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top