چین کے نائب صدر بائیسویں چین-آسیان ایکسپو اور چین-آسیان بزنس اینڈ انویسٹمنٹ سمٹ کی افتتاحی تقریب میں شرکت اور خطاب کریں گے

بیجنگ ()
چین کے نائب صدر ہان چنگ سترہ ستمبر کو چین کے گوانگ شی چوانگ خوداختیار علاقے کے شہر نان نینگ میں منعقد ہونے والی بائیسویں چین-آسیان ایکسپو اور چین-آسیان بزنس اینڈ انویسٹمنٹ سمٹ کی افتتاحی تقریب میں شرکت اور خطاب کریں گے۔
میانمار کے وزیراعظم او نیو سو، لاؤ پی ڈی آر کے نائب صدر بون تھونگ چت مانی، کمبوڈیا کے نائب وزیراعظم اور وزراء کی کونسل کے وزیروانگسی ویسوتھ، ملائیشیا کے نائب وزیراعظم اور توانائی اور آبی امور کی تبدیلی کے وزیر فدیلا یوسف، اور ویت نام کے نائب وزیراعظم مائی وان چھن سمیت غیرملکی رہنما اور اعلیٰ اہلکار اور آسیان کے سیکرٹری جنرل کاؤ کیم ہورن افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے۔
16 ستمبر کو ،چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لن جیئن نے یومیہ پریس کانفرنس میں کہا کہ چین آسیان ممالک کے ساتھ مل کر چین-آسیان ایکسپو کے پلیٹ فارم کا بہتر استعمال کرتے ہوئے تجارت اور باہمی سرمایہ کاری کو مزید بڑھانے، مختلف شعبوں میں عملی تعاون کو فروغ دینے، کثیرالجہت اور آزاد تجارت پر مشترکہ اتفاق رائے کو قائم کرنے، نیز قریب تر چین-آسیان ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کے لیے تیار ہے۔

Date . Sep/16/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top