چین ہمیشہ امن، تعاون، دوستی اور اتحاد کے ترقیاتی نظریات پر عمل پیرا رہا ہے، صدر کیوبا

بیجنگ () کیوبا کے صدر میگوئل دیاز کانیل چینی عوام کی جاپانی جارحیت کے خلاف مزاحمتی جنگ اور عالمی فاشزم مخالف جنگ کی فتح کی 80ویں سالگرہ کی تقریب میں شرکت کے لیے حال ہی میں چین تشریف لائے ۔اس موقع پر انہوں نے چائنا میڈیا گروپ کو دیے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں کہا کہ گلوبل گورننس انیشی ایٹو، دیگر انیشی ایٹوز کی تکمیل اور مضبوطی میں اہم کردار ادا کرتا ہے جو بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو فروغ دینے کے لیے وضع کیے گئے ہیں۔
شی جن پھنگ نے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں جب گلوبل گورننس انیشی ایٹو پیش کیا تو کیوبا نے فوراً کھل کر اپنی مضبوط حمایت کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ چین ہمیشہ امن، تعاون، دوستی اور اتحاد کے ترقیاتی نظریات پر عمل پیرا رہا ہے۔ دیاز کانیل کے مطابق، چین کے عملی اقدامات نے موثر حکمرانی، سائنس و جدت کی ترقی، ثقافتی و سیاحتی صنعت کو فروغ دینے سمیت کئی پہلوؤں میں بصیرت فراہم کی ہے۔ علاوہ ازیں، سوشلسٹ تعمیر کے عمل میں عوامی ملکیت پر مبنی معیشت اور غیر عوامی ملکیت پر مبنی معیشت کے تعلق کو کس طرح سنبھالنا ہے، اس حوالے سے چین نے نظریاتی اور عملی دونوں اعتبار سے گہری پیش رفت کی ہےجنہوں نے سوشلسٹ تعمیر کے نظریات کو تقویت دی ہے اور کیوبا کی ترقی کے لیے چینی حل فراہم کیا ہے۔

DATE . Sep/27/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top