چین ہمیشہ سے عالمی امور میں فعال طور پر حصہ لے رہا ہے، چینی وزیراعظم

اقوام متحدہ () چینی وزیراعظم لی چھیانگ نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس کی عام بحث میں شرکت کی اور خطاب کیا۔ہفتہ کے روز
لی چھیانگ نے زور دیتے ہوئے کہا کہ چین، اقوام متحدہ کا بانی رکن ہونے کے ناطے، ہمیشہ سے عالمی امور میں فعال طور پر حصہ لے رہا ہے اور انسانی فلاح و بہبود کو بہتر بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔ حالیہ برسوں کے دوران، صدر شی جن پھنگ نے بنی نوع انسان کے ہم نصیب سماج کے تصور سمیت گلوبل ڈویلپمنٹ انیشی ایٹو ، گلوبل سکیورٹی انیشی ایٹو ، گلوبل سولائزیشن انیشی ایٹو اور گلوبل گورننس انیشی ایٹو پیش کیے ہیں، جنہوں نے عالمی تبدیلیوں سے نمٹنے اور فوری مسائل کے حل کے لیے چینی دانش اور چینی حل پیش کیا ہے۔
لی چھیانگ نے کہا کہ چین ہمیشہ سے عالمی امن و سلامتی کا مضبوط محافظ، عالمی مشترکہ ترقی کا اہم محرک، تہذیبی تبادلے اور باہمی تعاون پر فعال عمل کرنے والا اور عالمی چیلنجز سے نمٹنے کا ذمہ دار شراکت دار رہا ہے۔ مستقبل کی جانب بڑھتے ہوئے، چین تمام فریقوں کے ساتھ مل کر اقوام متحدہ کے چارٹر کے مقاصد اور اصولوں کے تحفظ، کثیرالجہتی روح کے فروغ، چار عالمی انیشی ایٹوز کے فعال نفاذ اور بنی نوع انسان کے ہم نصیب سماج کے اعلیٰ مقصد کی جانب مستقل طور پر بڑھنا چاہتا ہے۔

DATE . Sep/27/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top