ڈائریکٹوریٹ آف لیگل ایجوکیشن اور سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن کے ما بین اسلام آباد میں مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

News Image

اسلام آباد:ڈائریکٹوریٹ آف لیگل ایجوکیشن اور سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن کے ما بین اسلام آباد میں مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کردیئے گئے ۔

ڈائریکٹوریٹ آف لیگل ایجوکیشن اور سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن کے درمیان اسلام آباد میں مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہوئے جس کا مقصد وکلاء اور قانون کے طلباء کے لیے کارپوریٹ، بینکنگ، انشورنس اور کمپنی قوانین پر تربیت کو فروغ دیتے ہوئے دونوں اداروں کے درمیان تعاون بڑھانا ہے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قانون و انصاف کے وفاقی وزیر سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے دونوں اداروں کے مابین تعاون کے فروغ کے لیے کاوشوں کو سراہتے ہوئے وکلاء کے لیے قانونی تعلیم بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ معاہدہ کارپوریٹ سیکٹر کے نوجوان وکلاء کیلئے مفید ثابت ہوگا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن کے چیئرمین نے کہا کہ نوجوان وکلاء کو کارپوریٹ سیکٹر میں انٹرن شپ کرائی جائے گی اور قوانین کی تشریح کے معاملے پر وکلا برادری کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔

DATE . June/19/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top